30. تب خُداوند کا یہ کلام یَرمِیا ہ پر نازِل ہُؤا کہ۔
31. اَسِیری کے سب لوگوں کو کہلا بھیج کہ خُداوند نخلامی سمعیا ہ کی بابت یُوں فرماتا ہے اِس لِئے کہ سمعیا ہ نے تُم سے نبُوّت کی حالانکہ مَیں نے اُسے نہیں بھیجا اور اُس نے تُم کو جُھوٹی اُمّید دِلائی۔
32. اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں نخلامی سمعیا ہ کو اور اُس کی نسل کو سزا دُوں گا۔ اُس کا کوئی آدمی نہ ہو گا جو اِن لوگوں کے درمِیان بسے اور وہ اُس نیکی کو جو مَیں اپنے لوگوں سے کرُوں گا ہرگِز نہ دیکھے گا خُداوند فرماتا ہے کیونکہ اُس نے خُداوند کے خِلاف فِتنہ انگیز باتیں کہی ہیں۔