25. اور مَیں تُجھ کو تیرے جانی دُشمنوں کے جِن سے تُو ڈرتا ہے یعنی شاہِ بابل نبُوکدر ضر اور کسدیوں کے حوالہ کرُوں گا۔
26. ہاں مَیں تُجھے اور تیری ماں کو جِس سے تُو پَیدا ہُؤا غَیر مُلک میں جو تُمہاری زاد بُوم نہیں ہے ہانک دُوں گا اور تُم وہِیں مرو گے۔
27. جِس مُلک میں وہ واپس آنا چاہتے ہیں ہرگِز لَوٹ کر نہ آئیں گے۔
28. کیا یہ شخص کُونیا ہ ناچِیز ٹُوٹا برتن ہے یا اَیسا برتن جِسے کوئی نہیں پُوچھتا؟ وہ اور اُس کی اَولاد کیوں نِکال دِئے گئے اور اَیسے مُلک میں جلاوطن کِئے گئے جِسے وہ نہیں جانتے؟۔
29. اَے زمِین زمِین زمِین! خُداوند کا کلام سُن۔
30. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہاِس آدمی کو بے اَولاد لِکھوجو اپنے دِنوں میں اِقبال مندی کا مُنہ نہ دیکھے گاکیونکہ اُس کی اَولاد میں سے کبھی کوئی اَیسا اِقبال مندنہ ہو گا کہ داؤُد کے تخت پر بَیٹھے اور یہُودا ہپر سلطنت کرے۔