یرمِیاہ 22:22-28 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. ایک آندھی تیرے چرواہوں کو اُڑا لے جائے گیاور تیرے عاشِق اَسِیری میں جائیں گے ۔تب تُو اپنی ساری شرارت کے لِئےشرمسار اور پشیمان ہو گی۔

23. اَے لُبنا ن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروںپر بناتی ہےتُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہمیں مُبتلا ہو گی!۔

24. خُداوند فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم اگرچہ تُو اَے شاہِ یہُودا ہ کونیا ہ بِن یہُویقِیم میرے دہنے ہاتھ کی انگُوٹھی ہوتا تَو بھی مَیں تُجھے نِکال پھینکتا۔

25. اور مَیں تُجھ کو تیرے جانی دُشمنوں کے جِن سے تُو ڈرتا ہے یعنی شاہِ بابل نبُوکدر ضر اور کسدیوں کے حوالہ کرُوں گا۔

26. ہاں مَیں تُجھے اور تیری ماں کو جِس سے تُو پَیدا ہُؤا غَیر مُلک میں جو تُمہاری زاد بُوم نہیں ہے ہانک دُوں گا اور تُم وہِیں مرو گے۔

27. جِس مُلک میں وہ واپس آنا چاہتے ہیں ہرگِز لَوٹ کر نہ آئیں گے۔

28. کیا یہ شخص کُونیا ہ ناچِیز ٹُوٹا برتن ہے یا اَیسا برتن جِسے کوئی نہیں پُوچھتا؟ وہ اور اُس کی اَولاد کیوں نِکال دِئے گئے اور اَیسے مُلک میں جلاوطن کِئے گئے جِسے وہ نہیں جانتے؟۔

یرمِیاہ 22