اور کہہ اَے یہُودا ہ کے بادشاہو اور یروشلیِم کے باشِندو! خُداوند کا کلام سُنو ۔ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں اِس جگہ پر اَیسی بلا نازِل کرُوں گا کہ جو کوئی اُس کی بابت سُنے اُس کے کان بھنّا جائیں گے۔