ہوسیعَِ 14:7-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اُس کے زیرِ سایہ رہنے والے بحال ہو جائیں گے ۔وہ گیہُوں کی مانِند تر و تازہاور تاک کی مانِند شگُفتہ ہوں گے ۔اُن کی شُہرت لُبنا ن کی مَے کی سی ہو گی۔

8. اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہکرُوں گا ۔مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں ۔تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔

9. دانِشمند کَون ہے کہ وہ یہ باتیں سمجھے اور دُور اندیش کَون ہے جو اِن کو جانے؟ کیونکہ خُداوند کی راہیں راست ہیں اور صادِق اُن میں چلیں گے لیکن خطاکار اُن میں گِر پڑیں گے۔

ہوسیعَِ 14