ہوسیعَِ 13:10-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اب تیرا بادشاہ کہاں ہے کہ تُجھے تیرے سب شہروں میں بچائے؟ اور تیرے قاضی کہاں ہیں جِن کی بابت تُو کہتا تھا کہ مُجھے بادشاہ اور اُمرا عِنایت کر؟۔

11. مَیں نے اپنے قہر میں تُجھے بادشاہ دِیا اور غضب سے اُسے اُٹھا لِیا۔

12. اِفرائِیم کی بدکرداری باندھ رکھّی گئی اور اُس کے گُناہ ذخِیرہ میں جمع کِئے گئے۔

13. وہ گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گا ۔ وہ بے دانِش فرزند ہے ۔ اب مُناسِب ہے کہ وِلادت گاہ میں دیر نہ کرے۔

14. مَیں اُن کو پاتال کے قابُو سے نجات دُوں گا مَیں اُن کومَوت سے چُھڑاؤُں گا ۔ اَے مَوت تیری وبا کہاں ہے؟ اَے پاتال تیری ہلاکت کہاں ہے؟ مَیں ہرگِز رحم نہ کرُوں گا۔

15. اگرچہ وہ اپنے بھائِیوں میں برومند ہو تَو بھی پُوربی ہوا آئے گی ۔ خُداوند کا دَم بیابان سے آئے گا اور اُس کا سوتا سُوکھ جائے گا اور اُس کا چشمہ خُشک ہو جائے گا ۔ وہ سب مرغُوب ظرُوف کا خزانہ لُوٹ لے گا۔

16. سامر یہ اپنے جُرم کی سزا پائے گا کیونکہ اُس نے اپنے خُدا سے بغاوت کی ہے ۔ وہ تلوار سے گِر جائیں گے ۔ اُن کے بچّے پارہ پارہ ہوں گے اور باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے جائیں گے۔

ہوسیعَِ 13