4. مَیں نے اُن کو اِنسانی رِشتوں اور مُحبّت کی ڈوریوںسے کھینچا ۔مَیں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُؤااُتارنے والوں کی مانِند ہُؤااور مَیں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔
5. وہ پِھر مُلکِ مِصر میں نہ جائیں گے بلکہ اسُور اُن کابادشاہ ہو گا کیونکہ وہ واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
6. تلوار اُن کے شہروں پر آ پڑے گی اور اُن کے اڑبنگوں کو کھا جائے گی اور یہ اُن ہی کی مشورَت کا نتِیجہ ہو گا۔