گِنتی 8:22-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. اِس کے بعد لاوی اپنی خِدمت بجا لانے کو ہارُون اور اُس کے بیٹوں کے سامنے خَیمۂِ اِجتماع میں جانے لگے ۔ سو جَیسا خُداوند نے لاوِیوں کی بابت مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا اُنہوں نے وَیسا ہی اُن کے ساتھ کِیا۔

23. پِھر خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔

24. لاوِیوں کے مُتعلّق جو بات ہے وہ یہ ہے کہ پچّیس برس سے لے کر اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر میں وہ خَیمۂِ اِجتماع کی خِدمت کے کام کے لِئے اندر حاضِر ہُؤا کریں۔

25. اور جب پچاس برس کے ہوں تو پِھر اُس کام کے لِئے نہ آئیں اور نہ خِدمت کریں۔

26. بلکہ خَیمۂِ اِجتماع میں اپنے بھائیوں کے ساتھ نِگہبانی کے کام میں مشغُول ہوں اور کوئی خِدمت نہ کریں ۔ لاوِیوں کو جو جو کام سَونپے جائیں اُن کے مُتعلّق تُو اُن سے اَیسا ہی کرنا۔

گِنتی 8