گِنتی 7:14-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔

15. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ۔ ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ برّہ۔

16. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔

17. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل ۔ پانچ مینڈھے ۔ پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ عِمّینداب کے بیٹے نحسو ن کا ہدیہ تھا۔

18. دُوسرے دِن ضُغر کے بیٹے نتنی ایل نے جو اِشکار کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔

گِنتی 7