گِنتی 33:31-51 Urdu Bible Revised Version (URD)

31. اور مَوسِیرو ت سے روانہ ہو کر بنی یَعَقان میں ڈیرے ڈالے۔

32. اور بنی یَعَقان سے چل کر حورہجِّد جاد میں خَیمہ زن ہُوئے۔

33. اور حورہجِّد جاد سے روانہ ہو کر یُوطباتہ میں خَیمے کھڑے کِئے۔

34. اور یُوطباتہ سے چل کر عبرُونہ میں ڈیرے ڈالے۔

35. اور عبرُونہ سے چل کر عصیُون جابر میں ڈیرا کِیا۔

36. اور عصیُون جابر سے روانہ ہو کر دشتِ صِین میں جو قادِس ہے قیام کِیا۔

37. اور قادِس سے چل کر کوہِ ہور کے پاس جو مُلکِ ادُو م کی سرحدہے خَیمہ زن ہُوئے۔

38. یہاں ہارُون کاہِن خُداوند کے حُکم کے مُطابِق کوہِ ہور پر چڑھ گیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصر سے نِکلنے کے چالِیسویں برس کے پانچویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو وہیں وفات پائی۔

39. اور جب ہارُون نے کوہِ ہور پر وفات پائی تو وہ ایک سَو تیئِیس برس کا تھا۔

40. اور عَراد کے کنعا نی بادشاہ کو جو مُلکِ کنعان کے جنُوب میں رہتا تھا بنی اِسرائیل کی آمد کی خبر مِلی۔

41. اور اِسرائیلی کوہِ ہور سے کُوچ کر کے ضلمُونہ میں ٹھہرے۔

42. اور ضلمُونہ سے کُوچ کر کے فُونون میں ڈیرے ڈالے۔

43. اور فُونون سے کُوچ کر کے اوبوت میں قیام کِیا۔

44. اور اوبوت سے کُوچ کر کے عَّی عبارِیم میں جو مُلکِ موآب کی سرحد پر ہے ڈیرے ڈالے۔

45. اور عِییم سے کُوچ کر کے دِیبو ن جد میں خَیمہ زن ہُوئے۔

46. اور دِیبو ن جدسے کُوچ کر کے علمُون دبلہ تایم میں خَیمے کھڑے کِئے۔

47. اور علمُون دبلہ تایم سے کُوچ کر کے عبارِیم کے کوہِستان میں جو نبو کے مُقابِل ہے ڈیرا کِیا۔

48. اور عبارِیم کے کوہِستان سے چل کر موآب کے مَیدانوں میں جو یرِیحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں خَیمہ زن ہُوئے۔

49. اور یَردن کے کنارے بَیت یسِیمو ت سے لے کر ابیل سِطِّیم تک موآب کے مَیدانوں میں اُنہوں نے ڈیرے ڈالے۔

50. اور خُداوند نے موآب کے مَیدانوں میں جو یِریحُو کے مُقابِل یَرد ن کے کنارے واقِع ہیں مُوسیٰ سے کہا کہ۔

51. بنی اِسرائیل سے یہ کہہ دے کہ جب تُم یَردن کو عبُور کر کے مُلکِ کنعان میں داخِل ہو۔

گِنتی 33