2. اور مُوسیٰ نے اُن کے سفر کا حال اُن کی منزِلوں کے مُطابِق خُداوند کے حُکم سے قلمبند کِیا ۔ سو اُن کے سفر کی منزِلیں یہ ہیں۔
3. پہلے مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کو اُنہوں نے رعمسِیس سے کُوچ کِیا ۔ فَسح کے دُوسرے دِن سب بنی اِسرائیل کے لوگ سب مِصرِیوں کی آنکھوں کے سامنے بڑے فخر سے روانہ ہُوئے۔
4. اُس وقت مِصری اپنے پہلوٹھوں کو جِن کو خُداوند نے مارا تھا دفن کر رہے تھے ۔ خُداوند نے اُن کے دیوتاؤں کو بھی سزا دی تھی۔
5. سو بنی اِسرائیل نے رعمسِیس سے کُوچ کر کے سُکّات میں ڈیرے ڈالے۔