10. اور ایلِیم سے کُوچ کر کے اُنہوں نے بحرِ قُلزم کے کنارے ڈیرے کھڑے کِئے۔
11. اور بحرِ قُلزم سے چل کر دشتِ صِین میں خَیمہ زن ہُوئے۔
12. اور دشتِ صِین سے کُوچ کر کے دُفقہ میں ٹھہرے۔
13. اور دُفقہ سے روانہ ہو کر الُو س میں مُقِیم ہُوئے۔
14. اور الُو س سے چل کر رفِیدِ یم میں ڈیرے ڈالے ۔ یہاں اِن لوگوں کو پِینے کے لِئے پانی نہ مِلا۔
15. اور رفِیدِیم سے کُوچ کر کے دشتِ سِینا میں ٹھہرے۔