14. اور مُوسیٰ اُن فوجی سرداروں پر جو ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار تھے اور جنگ سے لَوٹے تھے جھلاّیا۔
15. اور اُن سے کہنے لگا کیا تُم نے سب عَورتیں جِیتی بچا رکھّی ہیں؟۔
16. دیکھو اِن ہی نے بلعا م کی صلاح سے فغُور کے مُعاملہ میں بنی اِسرائیل سے خُداوند کی حُکم عدُولی کرائی اور یُوں خُداوند کی جماعت میں وبا پَھیلی۔
17. اِس لِئے اِن بچّوں میں جِتنے لڑکے ہیں سب کو مار ڈالو اور جِتنی عَورتیں مَرد کا مُنہ دیکھ چُکی ہیں اُن کو قتل کر ڈالو۔
18. لیکن اُن لڑکِیوں کو جو مَرد سے واقِف نہیں اور اچُھوتی ہیں اپنے لِئے زِندہ رکھّو۔