21. اور جیرسون سے لبِنیوں اور سِمعیوں کے خاندان چلے۔ یہ جیرسونیوں کے خاندان ہیں۔
22. اِن میں جِتنے فرزندِ نرِینہ ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کے تھے وہ سب گِنے گئے اور اُن کا شُمار سات ہزار پانچ سَو تھا۔
23. جیرسونیوں کے خاندانوں کے آدمی مسکن کے پِیچھے مغرِب کی طرف اپنے ڈیرے ڈالا کریں۔
24. اور لاایل کا بیٹا اِلیاسف جیرسونیوں کے آبائی خاندانوں کا سردار ہو۔
25. اور خَیمۂِ اِجتماع کے جو سامان بنی جیرسون کی حِفاظت میں سَونپے جائیں وہ یہ ہیں ۔ مسکن اور خَیمہ اور اُس کا غِلاف اور خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ کا پردہ۔