7. جب فِینحا س بِن الِیعزر بِن ہارُون کاہِن نے یہ دیکھا تو اُس نے جماعت میں سے اُٹھ ہاتھ میں ایک برچھی لی۔
8. اور اُس مَرد کے پِیچھے جا کر خَیمہ کے اندر گُھسا اور اُس اِسرائیلی مَرد اور اُس عَورت دونوں کا پیٹ چھید دِیا ۔ تب بنی اِسرائیل میں سے وبا جاتی رہی۔
9. اور جِتنے اِس وبا سے مَرے اُن کا شُمار چَوبِیس ہزار تھا۔
10. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔
11. فِینحا س بِن الِیعزر بِن ہارُون کاہِن نے میرے قہر کو بنی اِسرائیل پر سے ہٹایا کیونکہ اُن کے بِیچ اُسے میرے لِئے غَیرت آئی ۔ اِسی لِئے مَیں نے بنی اِسرائیل کو اپنی غَیرت کے جوش میں نابُود نہیں کِیا۔
12. سو تُو کہہ دے کہ مَیں نے اُس سے اپنا صُلح کا عہد باندھا۔