گِنتی 25:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور اِسرائیلی شِطّیم میں رہتے تھے اور لوگوں نے موآبی عَورتوں کے ساتھ حرامکاری شرُوع کر دی۔

2. کیونکہ وہ عَورتیں اِن لوگوں کو اپنے دیوتاؤں کی قُربانیوں میں آنے کی دعوت دیتی تِھیں اور یہ لوگ جا کر کھاتے اور اُن کے دیوتاؤں کو سِجدہ کرتے تھے۔

3. یُوں اِسرائیلی بعل فغُور کو پُوجنے لگے ۔ تب خُداوند کا قہر بنی اِسرائیل پر بھڑکا۔

4. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا قَوم کے سب سرداروں کو پکڑ کر خُداوند کے حضُور دُھوپ میں ٹانگ دے تاکہ خُداوند کا شدِید قہر اِسرا ئیل پر سے ٹل جائے۔

گِنتی 25