گِنتی 24:22-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. تو بھی قِین خانہ خراب ہوگایہاں تک کہ اَسُور تُجھے اسِیر کر کے لے جائے گا۔

23. اور اُس نے یہ مثل بھی شرُوع کی اور کہنے لگا:-ہائے افسوس! جب خُدا یہ کرے گا تو کَون جِیتا بچےگا؟۔

24. پر کِتّیم کے ساحِل سے جہاز آئیں گےاور وہ اَسُور اور عِبر دونوں کو دُکھ دیں گے۔پِھر وہ بھی ہلاک ہو جائے گا۔

25. اِس کے بعد بلعا م اُٹھ کر روانہ ہُؤا اور اپنے مُلک کو لَوٹا اور بلق نے بھی اپنی راہ لی۔

گِنتی 24