34. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا اُس سے مت ڈر کیونکہ مَیں نے اُسے اور اُس کے سارے لشکرکو اور اُس کے مُلک کو تیرے حوالہ کر دِیا ہے ۔ سو جَیسا تُو نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحو ن کے ساتھ جو حسبو ن میں رہتا تھا کِیا ہے وَیسا ہی اِس کے ساتھ بھی کرنا۔
35. چُنانچہ اُنہوں نے اُس کو اور اُس کے بیٹوں اور سب لوگوں کو یہاں تک مارا کہ اُس کا کوئی باقی نہ رہا اور اُس کے مُلک کو اپنے قبضہ میں کر لِیا۔