گِنتی 21:16-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. پِھر اِس جگہ سے وہ بیر کو گئے ۔ یہ وُہی کُنواں ہے جِس کے بارے میں خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا تھا کہ اِن لوگوں کو ایک جگہ جمع کر اور مَیں اِن کو پانی دُوں گا۔

17. تب اِسرائیل نے یہ گِیت گایا :-اَے کُنوئیں! تُو اُبل آ ۔تُم اِس کُنوئیں کی تعریف گاؤ۔

18. یہ وُہی کُنواں ہے جِسے رئِیسوں نے بنایااور قَوم کے امِیروں نےاپنے عصا اور لاٹِھیوں سے کھودا۔تب وہ اُس دشت سے متّنہ کو گئے۔

گِنتی 21