گِنتی 20:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور پہلے مہِینے میں بنی اِسرائیل کی ساری جماعت دشتِ صِین میں آ گئی اور وہ لوگ قادِس میں رہنے لگے اور مریم نے وہاں وفات پائی اور وہیں دفن ہُوئی۔

2. اور جماعت کے لوگوں کے لِئے وہاں پانی نہ مِلا ۔ سو وہ مُوسیٰ اور ہارُون کے بر خِلاف اِکٹّھے ہُوئے۔

3. اور لوگ مُوسیٰ سے جھگڑنے اور یہ کہنے لگے ہائے کاش ہم بھی اُسی وقت مَر جاتے جب ہمارے بھائی خُداوند کے حضُور مَرے!۔

4. تُم خُداوند کی جماعت کو اِس دشت میں کیوں لے آئے ہو کہ ہم بھی اور ہمارے جانور بھی یہاں مَریں؟۔

5. اور تُم نے کیوں ہم کو مِصر سے نِکال کر اِس بُری جگہ پُہنچایا ہے؟ یہ تو بونے کی اور انجِیروں اور تاکوں اور اناروں کی جگہ نہیں ہے بلکہ یہاں تو پِینے کے لِئے پانی تک مُیسّرنہیں۔

6. اور مُوسیٰ اور ہارُون جماعت کے پاس سے جا کر خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر اَوندھے مُنہ گِرے ۔ تب خُداوند کا جلال اُن پر ظاہِر ہُؤا۔

7. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

گِنتی 20