22. پِھر بنیمِین کا قبِیلہ ہو اور جدعُونی کا بیٹا اَبدان بنی بنیمِین کا سردار ہو۔
23. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ پَینتِیس ہزار چار سَو تھے۔
24. سو جِتنے افرائِیم کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سَو تھے ۔کُوچ کے وقت تِیسری نَوبت اِن لوگوں کی ہو۔
25. اور شِمال کی طرف اپنے دَلوں کے مُطابِق دان کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عمِّیشدّ ی کا بیٹا اخیعزر بنی دان کا سردار ہو۔
26. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ باسٹھ ہزار سات سَو تھے۔
27. اِن کے قریب آشر کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے لگائیں اور عکرا ن کا بیٹا فجعی ایل بنی آشرکا سردار ہو۔
28. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ اِکتالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔
29. پِھر نفتالی کا قبِیلہ ہو اور عینان کا بیٹا اَخیر ع بنی نفتالی کا سردار ہو۔
30. اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے وہ ترِپن ہزار چار سَو تھے۔
31. سو جِتنے دان کی چھاؤنی میں گِنے گئے وہ ایک لاکھ ستّاون ہزار چھ سَو تھے ۔یہ لوگ اپنے اپنے جھنڈے کے پاس پاس ہو کر سب سے پِیچھے کُوچ کِیا کریں۔
32. بنی اِسرائیل میں سے جو لوگ اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق گِنے گئے وہ یِہی ہیں اور سب چھاؤنیوں کے جِتنے لوگ اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ چھ لاکھ تِین ہزار پانچ سَو پچاس تھے۔
33. لیکن لاوی جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کِیا تھا بنی اِسرائیل کے ساتھ گِنے نہیں گئے۔
34. سو بنی اِسرائیل نے اَیسا ہی کِیا اور جو جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰ کو دِیا تھا اُسی کے مُطابِق وہ اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق اپنے اپنے گھرانے کے ساتھ ڈیرے لگاتے اور کُوچ کرتے تھے۔