گِنتی 19:18-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

18. پِھر کوئی پاک آدمی زُوفا لے کر اور اُسے پانی میں ڈبو ڈبو کر اُس ڈیرے پر اور جِتنے برتن اور آدمی وہاں ہوں اُن پر اور جِس شخص نے ہڈّی کو یا مقتُول کو یا مُردہ کو یا قبر کو چُھؤا ہے اُس پر چِھڑکے۔

19. وہ پاک آدمی تِیسرے دِن اور ساتویں دِن اُس ناپاک آدمی پر اِس پانی کو چِھڑکے اور ساتویں دِن اُسے صاف کرے ۔ پِھر وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے نہائے تو وہ شام کو پاک ہو گا۔

20. لیکن جو کوئی ناپاک ہو اور اپنی صفائی نہ کرے وہ شخص جماعت میں سے کاٹ ڈالا جائے گا کیونکہ اُس نے خُداوند کے مَقدِس کو ناپاک کِیا ۔ ناپاکی دُور کرنے کا پانی اُس پر چِھڑکا نہیں گیا اِس لِئے وہ ناپاک ہے۔

21. اور یہ اُن کے لِئے ایک دائِمی آئِین ہو ۔ جو ناپاکی دُور کرنے کے پانی کو لے کر چِھڑکے وہ اپنے کپڑے دھوئے اور جو کوئی ناپاکی دُور کرنے کے پانی کو چھوئے وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔

22. اور جِس کِسی چِیز کو وہ ناپاک آدمی چُھوئے وہ چِیز ناپاک ٹھہرے گی اور جو کوئی اُس چِیز کو چُھو لے وہ بھی شام تک ناپاک رہے گا۔

گِنتی 19