گِنتی 15:37-41 Urdu Bible Revised Version (URD)

37. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔

38. بنی اِسرائیل سے کہہ کہ وہ نسل در نسل اپنے پَیراہنوں کے کناروں پر جھالر لگائیں اور ہر کنارے کی جھالر کے اُوپر آسمانی رنگ کا ڈورا ٹانکیں۔

39. یہ جھالر تُمہارے لِئے اَیسی ہو کہ جب تُم اُسے دیکھو تو خُداوند کے سب حُکموں کو یاد کر کے اُن پر عمل کرو اور اپنے دِل اور آنکھوں کی خواہِشوں کی پَیروی میں زِناکاری نہ کرتے پِھرو جَیسا کرتے آئے ہو۔

40. بلکہ میرے سب حُکموں کو یاد کر کے اُن کو عمل میں لاؤ اور اپنے خُدا کے لِئے مُقدّس ہو۔

41. مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مُلکِ مِصر سے نِکال کر لایا تاکہ تُمہارا خُدا ٹھہروں ۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔

گِنتی 15