گِنتی 12:2-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. وہ کہنے لگے کہ کیا خُداوند نے فقط مُوسیٰ ہی سے باتیں کی ہیں؟ کیا اُس نے ہم سے بھی باتیں نہیں کِیں؟ اور خُداوند نے یہ سُنا۔

3. اور مُوسیٰ تو رُویِ زمِین کے سب آدمِیوں سے زِیادہ حلِیم تھا۔

4. سو خُداوند نے ناگہان مُوسیٰ اور ہارُون اور مریم سے کہا کہ تُم تِینوں نِکل کر خَیمۂِ اِجتماع کے پاس حاضِر ہو ۔ سو وہ تِینوں وہاں آئے۔

5. اور خُداوند ابر کے سُتُون میں ہو کر اُترا اور خَیمہ کے دروازہ پر کھڑے ہو کر ہارُون اور مریم کو بُلایا ۔ وہ دونوں پاس گئے۔

6. تب اُس نے کہا میری باتیں سُنو ۔ اگر تُم میں کوئی نبی ہو تو مَیں جو خُداوند ہُوں اُسے رویا میں دِکھائی دُوں گا اور خواب میں اُس سے باتیں کرُوں گا۔

7. پر میرا خادِم مُوسیٰ اَیسا نہیں ہے ۔ وہ میرے سارے خاندان میں امانت دار ہے۔

8. مَیں اُس سے مُعمّوں میں نہیں بلکہ رُوبرُو اور صرِیح طَور پر باتیں کرتا ہُوں اور اُسے خُداوند کا دِیدار بھی نصِیب ہوتا ہے ۔ سو تُم کو میرے خادِم مُوسیٰ کی بدگوئی کرتے خَوف کیوں نہ آیا؟۔

9. اور خُداوند کا غضب اُن پر بھڑکا اور وہ چلا گیا۔

گِنتی 12