1. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔
2. اپنے لِئے چاندی کے دو نرسِنگے بنوا ۔ وہ دونوں گھڑ کر بنائے جائیں ۔ تُو اُن کو جماعت کے بُلانے اور لشکروں کے کُوچ کے لِئے کام میں لانا۔
3. اور جب وہ دونوں نرسِنگے پُھونکیں تو ساری جماعت خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر تیرے پاس اکٹّھی ہو جائے۔