گلتِیوں 1:19-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

19. مگر اَور رسُولوں میں سے خُداوند کے بھائی یعقُو ب کے سِوا کِسی سے نہ مِلا۔

20. جو باتیں مَیں تُم کو لِکھتا ہُوں خُدا کو حاضِر جان کر کہتا ہُوں کہ وہ جُھوٹی نہیں۔

21. اِس کے بعد مَیں سُور یہ اور کِلِکیہ کے عِلاقوں میں آیا۔

22. اور یہُودیہ کی کلِیسیائیں جو مسِیح میں تھِیں میری صُورت سے تو واقِف نہ تھِیں۔

23. مگر صِرف یہ سُنا کرتی تھِیں کہ جو ہم کو پہلے ستاتا تھا وہ اب اُسی دِین کی خُوشخبری دیتا ہے جِسے پہلے تباہ کرتا تھا۔

24. اور وہ میرے باعِث خُدا کی تمجِید کرتی تھِیں۔

گلتِیوں 1