پَیدایش 9:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُدا نے نُوح اور اُس کے بیٹوں کو برکت دی اور اُن کو کہا کہ باروَر ہو اور بڑھو اور زمِین کو معمُور کرو۔

2. اور زمِین کے کُل جان داروں اور ہوا کے کُل پرِندوں پر تُمہاری دہشت اور تُمہارا رُعب ہو گا ۔ یہ اور تمام کِیڑے جِن سے زمِین بھری پڑی ہے اور سمُندر کی کُل مچھلِیاں تُمہارے ہاتھ میں کی گئیِں۔

3. ہر چلتا پِھرتا جان دار تُمہارے کھانے کو ہو گا ۔ ہری سبزی کی طرح مَیں نے سب کا سب تُم کو دے دِیا۔

4. مگر تُم گوشت کے ساتھ خُون کو جو اُس کی جان ہے نہ کھانا۔

5. مَیں تُمہارے خُون کا بدلہ ضرُورلُوں گا ۔ ہر جانور سے اُس کا بدلہ لُوں گا ۔ آدمی کی جان کا بدلہ آدمی سے اور اُس کے بھائی بند سے لُوں گا۔

6. جو آدمی کا خُون کرے اُس کا خُون آدمی سے ہو گا کیونکہ خُدا نے اِنسان کو اپنی صُورت پر بنایا ہے۔

پَیدایش 9