پَیدایش 49:16-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

16. دان اِسرائیل کے قبِیلوں میں سے ایک کی مانِنداپنے لوگوں کا اِنصاف کرے گا ۔

17. دان راستے کا سانپ ہے ۔وہ راہ گُذر کا افعی ہےجو گھوڑے کے عقب کو اَیسا ڈستا ہےکہ اُس کا سوار پچھاڑ کھا کر گِرپڑتا ہے۔

18. اَے خُداوند! مَیں تیری نجات کی راہ دیکھتا آیا ہُوں ۔

19. جد پر ایک فَوج حملہ کرے گیپر وہ اُس کے دُنبالہ پر چھاپا مارے گا۔

20. آشر نفِیس اناج پَیدا کِیا کرے گا اور بادشاہوں کے لائِق لذیذ اشیا مُہیّا کرے گا۔

21. نفتالی اَیسا ہے جَیسے چُھوٹی ہُوئی ہرنی ۔وہ مِیٹھی مِیٹھی باتیں کرتا ہے ۔

پَیدایش 49