پَیدایش 42:36-38 Urdu Bible Revised Version (URD)

36. اور اُن کے باپ یعقُوب نے اُن سے کہا تُم نے مُجھے بے اَولاد کر دِیا ۔ یُوسف نہیں رہا اور شمعُو ن بھی نہیں ہے اور اب بِنیمین کو بھی لے جانا چاہتے ہو ۔ یہ سب باتیں میرے خِلاف ہیں۔

37. تب رُوبِن نے اپنے باپ سے کہا اگر مَیں اُسے تیرے پاس نہ لے آؤں تو میرے دونوں بیٹوں کو قتل کر ڈالنا ۔ اُسے میرے ہاتھ میں سَونپ دے اور مَیں اُسے پِھر تیرے پاس پُہنچا دُوں گا۔

38. اُس نے کہا میرا بیٹا تُمہارے ساتھ نہیں جائے گا کیونکہ اُس کا بھائی مَر گیا اور وہ اکیلا رہ گیا ہے ۔ اگر راستہ میں جاتے جاتے اُس پر کوئی آفت آ پڑے تو تُم میرے سفید بالوں کو غم کے ساتھ گور میں اُتارو گے۔

پَیدایش 42