پَیدایش 35:13-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اور خُدا جِس جگہ اُس سے ہم کلام ہُؤا وہِیں سے اُس کے پاس سے اُوپر چلا گیا۔

14. تب یعقُوب نے اُس جگہ جہاں وہ اُس سے ہم کلام ہُؤا پتّھر کا ایک سُتُون کھڑا کِیا اور اُس پر تپاون کِیا اور تیل ڈالا۔

15. اور یعقُوب نے اُس مقام کا نام جہاں خُدا اُس سے ہم کلام ہُؤا بَیت ایل رکھّا۔

16. اور وہ بَیت ایل سے چلے اور اِفرات تھوڑی ہی دُور رہ گیا تھا کہ راخِل کے دردِ زہ لگا اور وضع ِحمل میں نِہایت دِقّت ہُوئی۔

17. اور جب وہ سخت درد میں مُبتلا تھی تو دائی نے اُس سے کہا ڈر مت۔ اب کے بھی تیرے بیٹا ہی ہو گا۔

18. اور یُوں ہُؤا کہ اُس نے مَرتے مَرتے اُس کا نام بِنؤنی رکھّا اور مَر گئی پر اُس کے باپ نے اُس کا نام بنِیمین رکھّا۔

19. اور راخِل مَر گئی اور اِفرات یعنی بَیت لحم کے راستہ میں دفن ہُوئی۔

20. اور یعقُوب نے اُس کی قبر پر ایک سُتُون کھڑا کر دِیا ۔ راخِل کی قبر کا یہ سُتُون آج تک مَوجُود ہے۔

پَیدایش 35