پَیدایش 31:23-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

23. تب اُس نے اپنے بھائِیوں کو ہمراہ لے کر سات منزل تک اُس کا تعاقُب کِیا اور جِلعاد کے پہاڑ پر اُسے جا پکڑا۔

24. اور رات کو خُدا لابن ارامی کے پاس خواب میں آیا اور اُس سے کہا کہ خبردار تُو یعقُوب کو بُرا یا بھلا کُچھ نہ کہنا۔

25. اور لابن یعقُوب کے برابر جا پُہنچا اور یعقُوب نے اپنا خَیمہ پہاڑ پر کھڑا کر رکھّا تھا ۔ سو لابن نے بھی اپنے بھائِیوں کے ساتھ جِلعاد کے پہاڑ پر ڈیرا لگا لِیا۔

26. تب لابن نے یعقُوب سے کہا کہ تُو نے یہ کیا کِیا کہ میرے پاس سے چوری سے چلا آیا اور میری بیٹِیوں کو بھی اِس طرح لے آیا گویا وہ تلوار سے اسِیر کی گئی ہیں؟۔

پَیدایش 31