41. اور جب مضبُوط بھیڑ بکریاں گابھن ہوتی تِھیں تو یعقُوب چھڑِیوں کو نالِیوں میں اُن کی آنکھوں کے سامنے رکھ دیتا تھا تاکہ وہ اُن چھڑِیوں کے آگے گابھن ہوں۔
42. پر جب بھیڑ بکریاں دُبلی ہوتِیں تو وہ اُن کو وہاں نہیں رکھتا تھا ۔ سو دُبلی تو لابن کی رہیں اور مضبُوط یعقُوب کی ہو گئِیں۔
43. چُنانچہ وہ نِہایت بڑھتا گیا اور اُس کے پاس بُہت سے ریوڑ اور لَونڈیاں اور نوکر چاکر اور اُونٹ اورگدھے ہو گئے۔