پَیدایش 25:14-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. اور مِشماع اور دُومہ اور مسّا۔

15. حدد اور تَیما اور یطُور اور نفیس اور قِدمہ۔

16. یہ اِسمٰعیل کے بیٹے ہیں اور اِن ہی کے ناموں سے اِن کی بستِیاں اور چھاؤنیاں نامزد ہُوئِیں اور یِہی بارہ اپنے اپنے قبِیلہ کے سردار ہُوئے۔

17. اور اِسمٰعیل کی کُل عُمر ایک سَو سَینتِیس برس کی ہُوئی تب اُس نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔

18. اور اُس کی اَولاد حویلہ سے شور تک جو مِصر کے سامنے اُس راستہ پر ہے جِس سے اَسُور کو جاتے ہیں آباد تھی ۔ یہ لوگ اپنے سب بھائِیوں کے سامنے بسے ہُوئے تھے۔

19. اور ابرہام کے بیٹے اِضحاق کا نسب نامہ یہ ہے ۔ ابرہام سے اِضحا ق پَیدا ہُؤا۔

20. اِضحا ق چالِیس برس کا تھا جب اُس نے رِبقہ سے بیاہ کِیا جو فدّان ارام کے باشِندہ بیتُوایل ارامی کی بیٹی اور لابن ارامی کی بہن تھی۔

21. اور اِضحاق نے اپنی بِیوی کے لِئے خُداوند سے دُعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھی اور خُداوند نے اُس کی دُعا قبُول کی اور اُس کی بِیوی رِبقہ حامِلہ ہُوئی۔

پَیدایش 25