1. اور سارہ کی عُمر ایک سَو ستائِیس برس کی ہُوئی۔ سارہ کی زِندگی کے اِتنے ہی سال تھے۔
2. اور سارہ نے قریت اربع میں وفات پائی ۔ یہ کنعان میں ہے اور حبرُون بھی کہلاتا ہے اور ابرہام سارہ کے لِئے ماتم اور نَوحہ کرنے کو وہاں گیا۔
3. پِھر ابرہام میّت کے پاس سے اُٹھ کر بنی حِت سے باتیں کرنے لگا اور کہا کہ۔
4. مَیں تُمہارے درمِیان پردیسی اور غریبُ الوطن ہُوں ۔ تُم اپنے ہاں گورِستان کے لِئے کوئی مِلکِیّت مُجھے دو تاکہ مَیں اپنے مُردہ کو آنکھ کے سامنے سے ہٹا کر دفن کر دُوں۔