پَیدایش 18:29-33 Urdu Bible Revised Version (URD)

29. پِھر اُس نے اُس سے کہا کہ شاید وہاں چالِیس مِلیں ۔ تب اُس نے کہا کہ مَیں اُن چالِیس کی خاطِر بھی یہ نہیں کرُوں گا۔

30. پِھر اُس نے کہا خُداوند ناراض نہ ہو تو مَیں کُچھ اَور عرض کرُوں ۔ شاید وہاں تِیس مِلیں ۔اُس نے کہا ۔ اگر مُجھے وہاں تِیس بھی مِلیں تَو بھی اَیسا نہیں کرُوں گا۔

31. پِھر اُس نے کہا دیکھئے! مَیں نے خُداوند سے بات کرنے کی جُرأت کی ۔ شاید وہاں بِیس مِلیں ۔اُس نے کہا مَیں بِیس کی خاطِر بھی اُسے نیست نہیں کرُوں گا۔

32. تب اُس نے کہا خُداوند ناراض نہ ہو تو مَیں ایک بار اَور کچھ عرض کرُوں ۔ شاید وہاں دس مِلیں ۔اُس نے کہا مَیں دس کی خاطِر بھی اُسے نیست نہیں کرُوں گا۔

33. جب خُداوند ابرہام سے باتیں کر چُکا تو چلا گیا اور ابرہام اپنے مکان کو لَوٹا۔

پَیدایش 18