3. یہ سب سدّیم یعنی دریائے شور کی وادی میں اِکٹھّے ہُوئے۔
4. بارہ برس تک وہ کِدر لاعمرکے مُطِیع رہے پر تیرھویں برس اُنہوں نے سرکشی کی۔
5. اور چودھویں برس کِدر لاعمر اور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اور رفائِیم کو عَستارا ت قرنیم میں اور زُوزیوں کو ہام میں اور ایمیم کوسوِی قریتیم میں۔
6. اور حوریوں کو اُن کے کوہِ شعیر میں مارتے مارتے ایل فاران تک جو بیابان سے لگا ہُؤا ہے آئے۔
7. پِھر وہ لَوٹ کر عَین مصفاؔت یعنی قادِس پہنچے اور عَمالیقِیوں کے تمام مُلک کو اور امورِیوں کو جو حَصےِصَون تمرمیں رہتے تھے مارا۔
8. تب سدُو م کا بادشاہ اور عمُورہ کا بادشاہ اور اَدمہ کا بادشاہ اور ضبوئِیم کا بادشاہ اور بالَع یعنی ضُغر کا بادشاہ نِکلے اور اُنہوں نے سدّیم کی وادی میں معرکہ آرائی کی۔