6. اور اُس مُلک میں اِتنی گُنجایش نہ تھی کہ وہ اِکٹھّے رہیں کیونکہ اُن کے پاس اِتنا مال تھا کہ وہ اِکٹھّے نہیں رہ سکتے تھے۔
7. اور ابرام کے چرواہوں اور لُو ط کے چرواہوں میں جھگڑا ہُؤا اور کنعانی اور فرِزّی اُس وقت مُلک میں رہتے تھے۔
8. تب ابرام نے لُو ط سے کہا کہ میرے اور تیرے درمِیان اور میرے چرواہوں اور تیرے چرواہوں کے درمِیان جھگڑا نہ ہُؤا کرے کیونکہ ہم بھائی ہیں۔