1. اور ابرام مِصر سے اپنی بِیوی اور اپنے سب مال اور لُو ط کو ساتھ لے کر کنعان کے جنُوب کی طرف چلا۔
2. اور ابرام کے پاس چَوپائے اور سونا چاندی بکثرت تھا۔
3. اور وہ کنعان کے جنُوب سے سفر کرتا ہُؤا بَیت ایل میں اُس جگہ پُہنچا جہاں پہلے بَیت ایل اور عی کے درمِیان اُس کا ڈیرا تھا۔
4. یعنی وہ مقام جہاں اُس نے شرُوع میں قُربان گاہ بنائی تھی اور وہاں ابرام نے خُداوند سے دُعا کی۔