پَیدایش 12:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور خُداوند نے ابرام سے کہا کہ تُو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نِکل کر اُس مُلک میں جا جو مَیں تجھے دِکھاؤں گا۔

2. اور مَیں تُجھے ایک بڑی قَوم بناؤں گا اور برکت دُوں گا اور تیرا نام سرفراز کرُوں گا ۔ سو تُو باعِث ِبرکت ہو!۔

3. جو تُجھے مُبارک کہیں اُن کو مَیں برکت دُوں گااور جو تجھ پر لَعنت کرے اُس پر مَیں لَعنت کرُوں گااور زمِین کے سب قبیِلے تیرے وسِیلہ سے برکتپائیں گے۔

پَیدایش 12