پَیدایش 11:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور تمام زمِین پر ایک ہی زُبان اور ایک ہی بولی تھی۔

2. اور اَیسا ہُؤا کہ مشرِق کی طرف سفر کرتے کرتے اُن کو مُلکِ سِنعار میں ایک میدان مِلا اور وہ وہاں بس گئے۔

3. اور اُنہوں نے آپس میں کہا آؤ ہم اِینٹیں بنائیں اور اُن کو آگ میں خُوب پکائیں ۔ سو اُنہوں نے پتّھر کی جگہ اِینٹ سے اور چونے کی جگہ گارے سے کام لِیا۔

پَیدایش 11