5. اُس نے سُورج کو بھی نہ دیکھا نہ کِسی چِیز کو جاناپس وہ اُس دُوسرے سے زِیادہ آرام میں ہے۔
6. ہاں اگرچہ وہ دو ہزار برس تک زِندہ رہے اور اُسے کُچھ راحت نہ ہو ۔ کیا سب کے سب ایک ہی جگہ نہیں جاتے؟۔
7. آدمی کی ساری مِحنت اُس کے مُنہ کے لِئے ہے تَو بھی اُس کا جی نہیں بھرتا۔
8. کیونکہ دانِش مند کو احمق پر کیا فضِیلت ہے؟ اور مِسکِین کو جو زِندوں کے سامنے چلنا جانتا ہے کیا حاصِل ہے؟۔
9. آنکھوں سے دیکھ لینا آرزُو کی آوارگی سے بِہتر ہے ۔یہ بھی بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔