3. اگر آدمی کے سَو فرزند ہوں اور وہ بُہت برسوں تک جِیتارہے یہاں تک کہ اُس کی عُمر کے دِن بے شُمار ہوں پر اُس کاجی شادمانی سے سیر نہ ہو اور اُس کا دفن نہ ہو تو مَیں کہتا ہُوں کہ وہ حمل جو گِر جائے اُس سے بِہتر ہے۔
4. کیونکہ وہ بطالت کے ساتھ آیا اور تارِیکی میں جاتاہے اور اُس کا نام اندھیرے میں پوشِیدہ رہتا ہے۔
5. اُس نے سُورج کو بھی نہ دیکھا نہ کِسی چِیز کو جاناپس وہ اُس دُوسرے سے زِیادہ آرام میں ہے۔