واعِظ 10:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. مُردہ مکھّیاں عطّار کے عِطر کو بدبُودار کر دیتی ہیں اور تھوڑی سی حماقت حِکمت و عِزّت کو مات کر دیتی ہے۔

2. دانِشور کا دِل اُس کے دہنے ہاتھ ہے پر احمق کا دِل اُس کی بائِیں طرف۔

3. ہاں احمق جب راہ چلتا ہے تو اُس کی عقل اُڑ جاتی ہے اور وہ سب سے کہتا ہے کہ مَیں احمق ہُوں۔

4. اگر حاکِم تُجھ پر قہر کرے تو اپنی جگہ نہ چھوڑ کیونکہ برداشت بڑے بڑے گُناہوں کو دبا دیتی ہے۔

5. ایک زبُونی ہے جو مَیں نے دُنیا میں دیکھی ۔ گویا وہ ایک خطا ہے جو حاکِم سے سرزد ہوتی ہے۔

6. حماقت بالا نشِین ہوتی ہے پردَولت مند نِیچے بَیٹھتے ہیں۔

واعِظ 10