45. تُو نے ہم کو اقوام کے درمِیان کُوڑے کرکٹ اورنجاست سا بنادِیا
46. ہمارے سب دُشمن ہم پر مُنہ پسارتے ہیں۔
47. خَوف و دہشت اور وِیرانی و ہلاکت نے ہم کو آ دبا یا۔
48. میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوںسے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔
49. میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں ۔ اُن کوآرام نہیں۔
50. جب تک خُداوند آسمان پر سے نظر کر کے نہ دیکھے ۔
51. میری آنکھیں میرے شہر کی سب بیٹِیوں کے لِئےمیری جان کو آزُردہ کرتی ہیں۔