نحمیاہ 9:36-38 Urdu Bible Revised Version (URD)

36. دیکھ آج ہم غُلام ہیں بلکہ اُسی مُلک میں جو تُونےہمارے باپ دادا کو دِیا کہ اُس کا پَھل اور پَیداوارکھائیں سو دیکھ ہم اُسی میں غُلام ہیں۔

37. وہ اپنی کثِیر پَیداوار اُن بادشاہوں کو دیتا ہےجِن کوتُو نے ہمارے گُناہوں کے سبب سے ہم پرمُسلّط کِیا ہےوہ ہمارے جِسموں اور ہماری مواشی پر بھی جَیسا چاہتےہیں اِختیار رکھتے ہیںاور ہم سخت مُصِیبت میں ہیں۔

38. اِن سب باتوں کے سبب سے ہم سچّا عہد کرتے اور لِکھ بھی دیتے ہیں اور ہمارے اُمرا اور ہمارے لاوی اور ہمارے کاہِن اُس پر مُہر کرتے ہیں۔

نحمیاہ 9