نحمیاہ 9:21-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. چالِیس برس تک تُو بیابان میں اُن کی پرورِش کرتارہا۔وہ کِسی چِیز کے مُحتاج نہ ہُوئے ۔نہ تو اُن کے کپڑے پُرانے ہُوئےاور نہ اُن کے پاؤں سُوجے۔

22. اِس کے سِوا تُو نے اُن کو مملکتیں اور اُمّتیں بخشِیںجِن کو تُو نے اُن کے حِصّوں کے مُطابِق اُن کو بانٹدِیا۔چُنانچہ وہ سِیحُو ن کے مُلک اور شاہِ حسبو ن کے مُلک اوربسن کے بادشاہ عوج کے مُلک پر قابِضہُوئے۔

23. اور تُو نے اُن کی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے سِتاروں کیمانِند کر دِیااور اُن کو اُس مُلک میں لایاجِس کی بابت تُو نے اُن کے باپ دادا سے کہا تھا کہ وہجا کراُس پر قبضہ کریں۔

نحمیاہ 9