3. سو مَیں نے اُن کے پاس قاصِدوں سے کہلا بھیجا کہ مَیں بڑے کام میں لگا ہُوں اور آ نہیں سکتا ۔ میرے اِسے چھوڑ کر تُمہارے پاس آنے سے یہ کام کیوں مَوقُوف رہے؟۔
4. اُنہوں نے چار بار میرے پاس اَیسا ہی پَیغام بھیجااور مَیں نے اُن کو اِسی طرح کا جواب دِیا۔
5. پِھر سنبلّط نے پانچوِیں بار اُسی طرح سے اپنے نَوکرکو میرے پاس ہاتھ میں کُھلی چِٹّھی لِئے ہُوئے بھیجا۔
6. جِس میں لِکھا تھا کہاَور قَوموں میں یہ افواہ ہے اورجشمُو یِہی کہتا ہے کہ تیرااور یہُودیوں کااِرادہ بغاوت کرنے کا ہے ۔ اِسی سببسے تُو شہر پناہ بناتا ہے اور تُو اِن باتوں کے مُطابِق اُنکا بادشاہ بننا چاہتا ہے۔
7. اور تُو نے نبِیوں کو بھیمُقرّر کِیا کہ یروشلیِم میں تیرے حق میں مُنادی کریںاور کہیں کہ یہُودا ہ میں ایک بادشاہ ہے ۔ پس اِنباتوں کے مُطابِق بادشاہ کو اِطلاع کی جائے گی ۔سو اب آ ہم باہم مشورَہ کریں۔
8. تب مَیں نے اُس کے پاس کہلا بھیجا جو تُو کہتا ہے اِس طرح کی کوئی بات نہیں ہُوئی بلکہ تُو یہ باتیں اپنے ہی دِل سے بناتا ہے۔