7. اور اُن سے آگے ملطیا ہ جِبعُونی اور یدُو ن مرُونوتی اور جِبعُو ن اور مِصفا ہ کے لوگوں نے جو دریا پار کے حاکِم کی عملداری میں سے تھے مرمّت کی۔
8. اور اُن سے آگے سُناروں کی طرف سے عُزِّیئیل بِن حرہیا ہ نےاور اُس سے آگے عطّاروں میں سے حننیا ہ نے مرمّت کی اور اُنہوں نے یروشلیِم کو چَوڑی دِیوار تک مُحکم کِیا۔
9. اور اُن آگے رِفایا ہ جو حُور کا بیٹا اور یروشلیِم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمّت کی۔
10. اور اُس سے آگے یدایا ہ بِن حرُومف نے اپنے ہی گھرکے سامنے تک کی مرمّت کیاور اُس سے آگے حطُّوش بِن حسبنیا ہ نے مرمّت کی۔
11. ملکیاہ بِن حارِم اور حسُوب بِن پخت موآب نے دُوسرے حِصّہ کی اور تنُوروں کے بُرج کی مرمّت کی۔