10. اور اُس سے آگے یدایا ہ بِن حرُومف نے اپنے ہی گھرکے سامنے تک کی مرمّت کیاور اُس سے آگے حطُّوش بِن حسبنیا ہ نے مرمّت کی۔
11. ملکیاہ بِن حارِم اور حسُوب بِن پخت موآب نے دُوسرے حِصّہ کی اور تنُوروں کے بُرج کی مرمّت کی۔
12. اور اُس سے آگے سلُو م بِن ہلُوحیش نے جو یروشلیِم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اور اُس کی بیٹِیوں نے مرمّت کی۔