45. سو وہ اپنے خُدا کے اِنتظام اور طہارت کے اِنتظام کی نِگرانی کرتے رہے اور گانے والوں اور دربانوں نے بھی داؤُد اور اُس کے بیٹے سُلیما ن کے حُکم کے مُطابِق اَیساہی کِیا۔
46. کیونکہ قدِیم زمانہ سے داؤُد اور آسف کے دِنوں میں ایک سردار مُغنّی ہوتا تھا اور خُدا کی حمد اور شُکرکے گِیت گائے جاتے تھے۔
47. اور تمام اِسرائیل زرُبّابل کے اور نحمیا ہ کے دِنوں میں ہر روز کی ضرُورت کے مُطابِق گانے والوں اور دربانوں کے حِصّے دیتے تھے ۔ یُوں وہ لاوِیوں کے لِئے چِیزیں مخصُوص کرتے اور لاوی بنی ہارُون کے لِئے مخصُوص کرتے تھے۔